السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قربانی نہ کرنے والا بھی بال نہ بنائے تو ثواب ملے گا ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جو شخص قربانی دینےکی طاقت نہ رکھتا ہو تو وہ بال نہ بنائے (کٹوائے ) بلکہ عید کے دن بال اور ناخن کٹوائے اس طرح اس کو بھی قربانی کا ثواب مل جائے گا ۔ عبداللہ بن عمر وبن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :
قَالَ الرَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَجِدْ إِلَّا مَنِيحَةً أُنْثَى أَفَأُضَحِّي بِهَا؟ قَالَ: «لَا وَلَكِنْ خُذْ مِنْ شَعْرِكَ وَأَظْفَارِكَ وَتَقُصُّ مِنْ شَارِبِكَ وَتَحْلِقُ عَانَتَكَ فَذَلِكَ تَمَامُ أُضْحِيَّتِكَ عِنْدَ اللَّهِ»
” ایک شخٍص سے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول ! اگر میں قربانی نہ پاؤں تو دودھ دینے والی بکری ذبح کر ڈالوں ؟ آپؐ نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو بلکہ تم عید کے بعد اپنی حجامت بنالو اس طرح تمہیں قربانی کا ثواب مل جائے گا ۔ “
( سنن ابی داؤد : ص ۱ ج ۲ عون المعبود ج ۳ ،باب ماجاءفی ایجاب الاضاحی ص ۵۰ )
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب