سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(255 ) قربانی کا ایک حصہ اور باقی چھ حصے بطور عقیقہ کرنا

  • 14355
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1268

سوال

(255 ) قربانی کا ایک حصہ اور باقی چھ حصے بطور عقیقہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قربانی کی گائے کا ایک حصہ اور قربانی دے دی جائے اور باقی  حصے عقیقہ دے سکتے ہیں یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں کیونکہ عقیقہ کے بارے میں احادیث میں یہ تصریح ہے کہ بچے کی طرف سے دو جانیں اور بچی کی طرف سے ایک جان ذبح کی جائے  جیسا کہ سنن اربعہ میں متعدد احادیث میں اس کی تفصیل موجود ہے قربانی کی گائے میں اگرچہ سات حصہ دار شریک ہو سکتے  ہیں  لیکن وہ جان ایک ہی ہوتی ہے بہرحال مجوزین کے پاس عقیقہ کے جانور میں شراکت کا کوئی صریح ثبوت نہیں 

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص665

محدث فتویٰ

تبصرے