سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(231) اگر قربانی کا جانور چند روز قبل مر جائے تو ؟

  • 14335
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1185

سوال

(231) اگر قربانی کا جانور چند روز قبل مر جائے تو ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے قربانی کے لئے جانور خریدا، جو عید سے چند روز قبل مر گیا۔ اس شخص میں نیا جانور خریدنے کی قطعاً استطاعت نہیں۔ اب اس کی قربانی کے بارے میں کیا حکم ہے۔ (سائل: سیف اللہ خالد، انعام اللہ ساجد، حضرت کیللیانوالہ، ضلع گوجرانوالہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جواب میں گزر چکا ہے کہ قربانی واجب نہیں بلکہ سنت مؤکدہ ہے اور سوال نمبر۱ کے جواب میں گزر چکا ہے کہ قربانی کے جانور کے محض انتخاب کر لینے یا خرید لینے سے قربانی واجب نہیں ہوتی، لہٰذا ایسا شخص جس کا جانور قربانی سے قبل مر گیا اور مزید کی استطاعت نہیں رکھتا، وہ معذور ہے۔ لہٰذا اس پر اس کا اعادہ ضروری نہیں۔ 

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص593

محدث فتویٰ

تبصرے