سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(188) عیدین کی نماز ادا کرنے کے لیے جاتے ہوئے پڑھی جانے والی تکبیرات

  • 14292
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1315

سوال

(188) عیدین کی نماز ادا کرنے کے لیے جاتے ہوئے پڑھی جانے والی تکبیرات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیدین کی نماز ادا کرنے کے لئے جاتے ہوئے جو تکبیریں پڑھی جاتی ہیں وہ حدیث کی کون سی کتاب میں ہیں باحوالہ تحریر فرمائیں؟ (سائل: مولوی محمد شفیع مسکین مدرسہ دار السلام ملتان روڈ لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان تکبیروں کے لئے ملاحظہ ہو سنن دار قطنی (ج۲ص۵۰) اور الفاظ یہ ہیں:

اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمْدُ۔ اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ۔

عمل اس حدیث پر ہے۔

حافظ ابن حجر عسقلانی نے یہ الفاظ بھی لکھے ہیں:

ا۔ اللہ اکبراللہ اکبر اللہ اکبر کبیرا۔ (فتح الباری باب التکبیر ایام منی، ج۲ص۵۸۷)

مگر زیادہ تر پہلے الفاظ مشہور اور متداول ہیں

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص549

محدث فتویٰ

تبصرے