سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(156) دعائے قنوت رکوع سے پھلے ہاتھ باندھ کر پڑھنا

  • 14260
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2056

سوال

(156) دعائے قنوت رکوع سے پھلے ہاتھ باندھ کر پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہاتھ باندھ کر پڑھی جا سکتی ہے اور کیا اس کے جواز میں حدیث یا صحابہ کا عمل موجود ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قیام اللیل للمروزی میں بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ رکوع سے پہلے ہاتھ باندھ کر دعائے قنوت پڑھنا ثابت ہے۔ شیخنا وشیخ الکل حضرت حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ اپنے فتویٰ میں ارقام فرماتے ہیں:

دعائے قنوت رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دونوں طرح صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ (جزء رفع الیدین) اور رکوع سے پہلے ہاتھ باندھ کر دعا کرنا بھی بعض صحابہ سے آیا ہے۔ (قیام اللیل) العبد محمد گوندلوی ۱۴۔۲۔۲۳۶۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص505

محدث فتویٰ

تبصرے