سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) نماز میں رکوع کا بھول جانا

  • 14204
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1774

سوال

(101) نماز میں رکوع کا بھول جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک امام نماز پڑھاتے ہوئے ایک رکعت میں رکوع کرنا بھول جاتا ہے اور اپنے طور پر نماز مکمل کر کے سلام پھیر دیتا ہے، بعد ازاں نمازیوں کی یادہانی پر اسے اپنی غلطی کا پتہ چلتا ہے۔ اب کی وہ پوری نماز دوبارہ پڑھائے یا پھر کیا کیا جائے؟ جواب مطلوب ہے۔ (سائل: قاری محمد افتخار مدرسہ تجوید القرآن اہل حدیث فلیمنگ روڈ لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اب وہ ایک رکعت پرھائے اور پھر تشہد پڑھ لینے کے بعد سلام سے پہلے سہو کے دو سجدے کرے، پھر سلام پھیر دے۔ اب اس کی نماز مکمل ہوگئی۔ پوری نماز دوبارہ پڑھانے کی ضرورت نہیں۔ دوالیدین کی مشہور حدیث کےمطابق رسول اللہﷺ نے باقی ماندہ دو رکعت پڑھائی تھیں نہ کہ پوری نماز دوبارہ پڑھائی تھی۔ (بخاری، ترمذی، تحفۃ الاحوذی ج۱ص۳۰۷)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج 1  ص 367

محدث فتویٰ

تبصرے