وضو کرنے کے بعد اگر کوئی چیز کھائی جائے تو کیا کلی کرنا لازمی ہے یا نہیں۔ اور میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔اس بارے میں بھی بتائیں۔؟
۱۔ وضوء کے بعد اگر کوئی شخص کچھ کھا یا پی لیتا ہے تو اسکے لیے کلی کرنا ضروری نہیں
۲۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
ہاں ! اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوء کر !
صحیح مسلم کتا ب الحیض باب الوضوء من لحوم الابل ح ۳۶۰
وضوء ٹوٹتا ہے یا نہیں اسکا مجھے علم نہیں بس اتنا علم ہے کہ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضوء کرنا ضروری ہے کیونکہ اسکا آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے حکم صادر فرمایا ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب