سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(221) عورت کا نماز میں جوڑا باندھنا

  • 1419
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1802

سوال

(221) عورت کا نماز میں جوڑا باندھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت نماز میں جوڑا باندھ سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

منتقٰی میں ابی رافع سے حدیث ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع کیا ہے کہ کوئی  شخص جوڑا باندھ کر نماز پڑھے۔ ابوداؤد میں ہے کہ ابورافع نے حسن بن علی کو لٹیں باندھے دیکھا تو ابورافع نے لٹیں کھول دیں او رکہا کہ حضورؐ کا ارشاد ہے کہ یہ شیطان کے بیٹھنے کی جگہ ہے یہ حکم اگرچہ مردوں کو ہے مگر اس میں عورتیں بھی شامل ہیں لہٰذا عورت کو جوڑا باندھ کر نماز پڑھنی منع ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

ستر کا بیان، ج1ص307 

محدث فتویٰ

تبصرے