سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مسلمان طالب علم کا غیر مسلم ملک میں علم حاصل کرنا

  • 14186
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1198

سوال

مسلمان طالب علم کا غیر مسلم ملک میں علم حاصل کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ایک مسلمان طالب علم کسی غیر مسلم ملک میں غیر ملکی وظیفے پر علم حاصل کرسکتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں بنیادی چیز دیکھنے کی یہ ہے کہ اگر تو وہ طالب علم اس غیر مسلم ملک میں جا کر اپنے دین اور ایمان وعقیدے کی حفاظت کر سکتا توکسی حد تک وہاں تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش نظر آتی ہے۔اور اگر وہاں جا کر اس کے فتنے میں پڑنے کا اندیشہ ہو،یا ایمان اور عقیدے میں بگاڑ پیدا ہونے یا اس کے ختم ہونے کا ڈر ہو (جیسا کہ اکثر ہوتا ہے) تو پھر ایسی حالت میں کسی غیر مسلم ملک میں جا کر تعلیم حاصل کرنا جائز نہیں ہوگا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے