سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(220) کتری ہوئی داڑھی والے پیچھے نماز پڑھنا

  • 1418
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1359

سوال

(220) کتری ہوئی داڑھی والے پیچھے نماز پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس كی ڈاڑھی کتری ہوئی ہو۔ اس کے پیچھے نماز پڑھنی منع ہے یا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جس کی ڈاڑھی مٹھی سے اندر کتری ہو وہ فاسق ہے اس کو امام بنانا جائز نہیں کیونکہ حدیث میں ہے (اجعلوا ائمتکم خیارکم)’’یعنی امام بہتر لوگوں کو بنایا کرو‘‘ ایک شخص کو رسول اللہ ﷺ نے نماز میں قبلہ کی طرف تھوکنے پر امامت سے معزول کردیا تھا۔ ہاں ایسے لوگ زبردستی امام بن جائیں اور اتفاقیہ ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا موقعہ ہوجائے تو ہوجاتی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

ستر کا بیان، ج1ص307 

محدث فتویٰ

تبصرے