سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سنن موکدہ پڑھنے کا طریقہ

  • 14166
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 833

سوال

سنن موکدہ پڑھنے کا طریقہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ظہر سے پہلے والی چار سنتوں کو کیسے پڑھنا چاہئے،دو دو کر کے پڑھیں یا چار اکٹھی پڑھ لیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چار رکعت والی سنن کو اگرچہ ایک ہی سلام سے اکٹھے پڑھنا درست اور صحیح ہے ،لیکن دو دو کر کے پڑھنا زیادہ افضل اور راجح عمل ہے۔کیونکہ دن اور رات کے تمام نوافل کے بارے میں نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے۔

صلاة الليل والنهار مثنى مثنى(ترمذی:424،قال الالبانی صحیح)

دن اور رات کی نماز دو دو رکعات ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے