السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جہری نماز کی قراءت میں مقتدی رسول اللہﷺ کا نام سن کر صلی اللہ علیہ وسلم کہ سکتا ہے یا نہیں؟(سائل: محمد اسحاق ولد ثناءاللہ چک ۵۳۱ گ ب حال ورکشاپ سمال انڈسٹری ڈجکوٹ)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگرچہ ایسےموقع پر ﷺ کہنے کے متعلق میرے علم کے مطابق کوئی خاص حدیث موجود نہیں، البتہ عام دلائل کی بنیاد پر ﷺ کہنا جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب