سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(81) کیا نماز میں کندھوں تک ہاتھ اٹھنا نبی کریمﷺ سے ثابت ہے

  • 14154
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1187

سوال

(81) کیا نماز میں کندھوں تک ہاتھ اٹھنا نبی کریمﷺ سے ثابت ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز میں کندھوں تک ہاتھ اٹھانا نبی اکرمﷺ سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کندھوں تک ہاتھ اٹھانا نبی اکرمﷺ سے ثابت ہے، جیسا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت ہے:

((قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ فِي الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ، وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ، وَيَفْعَلُ ذَلِكَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَيَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، وَلاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السُّجُودِ))(بخاری: ج۱ص۱۰۲)

’’حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا رسول اللہﷺ جب کھڑے ہوتے نماز کے لیے ہاتھ بلند کرتے کندھوں تک اور اسی طرح کرتے جب رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو ہاتھ بلند کرتے (یعنی رفع الیدین کرتے) اور سجدوں  میں رفع الیدین نہیں کرتے تھے۔ اور بخاری کی ایک اور روایت سے دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے وقت بھی رفع الیدین ثابت ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص327

محدث فتویٰ

تبصرے