السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی شخص نیچے مدرسہ اور اوپر اپنی رہائش گاہ بنانا چاہے تو کیا وہ ایسا کر سکتا ہے؟ (ع، م غازی آباد لاہور)
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر مدرسہ کی جگہ اس کی اپنی ملکیت ہے اور وقت اللہ نہیں تو پھر مدرسہ کے اوپر اپنی رہائش رکھ سکتا ہے۔ کیونکہ مسجد اور مدرسہ کا حکم جدا جدا ہے۔ مسجد نیچے سے اوپر پوری خلا تک، یعنی آسمان دنیا تک مسجد ہے، لہٰذا مسجد کے اوپر رہائش رکھنی ہرگز جائز نہیں۔ مزید برآں اگر مدرسہ کے پلاٹ میں یا مدرسہ کی عمارت کے اوپر اساتذہ اور ناظم مدرسہ کی رہائش کے لیے مکانات تعمیر کئے گئے ہوں تو ان میں رہائش جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب