سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) سو شہید والی حدیث پر عمل کیوں نہیں؟

  • 14127
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2070

سوال

(54) سو شہید والی حدیث پر عمل کیوں نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس مردہ سنت پر عمل کر کے سو شہید کا ثواب حاصل کیوں نہ کیا جائے۔ (محمد علی ملتان وایک سائل لاہور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث کہ  کسی مردہ سنت کو زندہ کرنے سے سو شہید کا ثواب ملتا ہے یہ حدیث ضعیف ہے اس حدیث کو سند میں حسن بن قیتبہ خزاعی المدائنی ہے اگرچہ ابن عدی نے اس کو لا باس بہ کہا ہے لیکن حافظ ابن حجر نے اس کو ہالک، دار قطنی نے متروک الحدیث اور ابو حاتم نے ضعیف اور رازی نے واہی الحدیث اور عقیلی نے کثیر الوہم قرار دیا ہے۔ اور امام طبرانی نے حضرت ابو ہریرہؓ سے باسناد لاباس کے ساتھ حدیث نقل کی ہے۔ مگر اس سند میں مائۃ شھید کے بجائے فلہ اجر شہید کے لفظ ہیں کہ مردہ سنت زندہ کرنے والے کو ایک شہید کا ثواب ملتا ہے۔ واللہ اعلم!

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص294

محدث فتویٰ

تبصرے