سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(241) کیا سیکولر جماعتوں کو ووٹ دینا جائز ہے؟

  • 14091
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1105

سوال

(241) کیا سیکولر جماعتوں کو ووٹ دینا جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

پاکستا ن میں ممکنہ انتخابات میں کسی سیکولر جماعت یا کسی غیر مذہبی جماعت کو ووٹ دینا جائز ہے یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پاکستا ن ایک مسلم ملک ہے اور اسے اسلام کے نام پر قائم کیاگیا تھا مگر بدقسمتی سے اسے صحیح اسلامی ریاست بنانے کی کوششیں ۳۵ سال گزرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکیں۔ہر مسلمان کا یہ فرض ہے کہ پاکستا ن کو صحیح اسلامی ملک بنانے اور اس میں شریعت اسلامیہ کے عمل کا نفاذ کرنے کے لئے جدوجہد کرے اور ووٹ کا حق یا ووٹ کا استعمال بھی اسی جدوجہد کا ایک حصہ ہے۔ اس لئے صرف ان جماعتوں اور افراد کو انتخابات میں ووٹ دینا چاہئے کو خود اسلام  پر کاربند ہوں اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے مخلص بھی ہوں اور انہیں قرآن و حدیث اور صحیح دینی تعلیمات کا علم بھی ہو۔

ایک اسلامی ملک میں کسی سیکولر یا غیر اسلامی ذہن ’فرد یا جماعت کو ہرگز ووٹ نہیں دینا چاہئے۔ ووٹ ایک امانت ہے ‘ ا س کا غلط استعمال سنگین جرم اور گناہ ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص523

محدث فتویٰ

تبصرے