سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(211) انگریزی برش استعمال کرنا

  • 1409
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1597

سوال

(211) انگریزی برش استعمال کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دانت صاف کرنے کے لیے آج کل انگریزی بُرش کا بہت رواج ہوگیا ہے۔ جس کے بالوں میں سؤر کے بال ہونے کا بہت حد تک امکان ہے کیا ایسے بُرش سے دانت صاف کرنا جائز ہے کیا ہم اس بات سے استدلال لے سکتے ہیں کہ جس طرح مردار جانور کاچمڑا پکنے کے بعد پاک ہوجاتا ہے اس طرح سؤر کے بال بھی مشینوں میں صاف ہونے کے بعد پاک ہوسکتے ہیں اور دانت صاف کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ حرام ہونے کی حیثیت سے سؤر اور مردار دونوں برابر ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بُرش کے متعلق جس میں خنزیر کے بال ہوں۔ بہت سا شبہ ہے کیونکہ علماء مختلف ہیں۔ کوئی جائز کہتا ہے ، کوئی ناجائز شبہ کے محل سے بچنا مناسب ہے۔ ہاں خشک استعمال کرے تو اس کا چنداں حرج نہیں۔ مگر احتیاط ہر صورت میں بہتر ہے ۔ مردار کے چمڑے پر قیاس ٹھیک نہیں کیونکہ مردار کے چمڑے کی مثال پلید کپڑے کی ہے۔ جو دھونے سے پاک ہوجاتا ہے اور خنزیر کوبہت علماء نجس العین کہتے ہیں۔ جیسے پائخانہ ہے ظاہر ہے کہ پائخانہ کس طرح  پاک نہیں ہوتا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

وضو کا بیان، ج1ص286 

محدث فتویٰ

تبصرے