سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(234) ذبح سے قبل جانور کو الیکٹرک شاک لگا سکتے ہیں؟

  • 14084
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 974

سوال

(234) ذبح سے قبل جانور کو الیکٹرک شاک لگا سکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کارڈف سے محمد حسین سوال کرتے ہیں

بعض لوگ ذبح کرنے سے پہلے جانور کو جو الیکٹرک شاک لگاتے ہیں اسکو جائز کہتے ہیں آپ کی کیا رائے ہے  کہ اس حالت میں جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جہاں تک الیکٹرک شاک کے بعد ذبح کرنے کا تعلق ہے تو الیکٹرک لگانے کے بعد اگر جانور زندہ رہتا ہے پھر تو ہم اسے حرام قرار نہیں دے سکتے۔ کیونکہ زندہ جانور ہی ذبح کیا گیا ہے لہٰذا یہ جانور حلال ہوگا۔ بشرطیکہ ذبح کرنے کی باقی شرطیں پوری کی گئی ہوں۔ تاہم اگر الیکٹرک شاک کے بغیر ذبح کئے ہوئے جانور کا گوشت مل جائے تو پھر اسے ترجیح دینی چاہئے کیونکہ جہاں شک یا اختلاف والی بات ہو وہاں احتیاط کرنا بہرحال بہتر ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص507

محدث فتویٰ

تبصرے