سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(201) حضرت جعفر صادق کے کونڈے

  • 14051
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1213

سوال

(201) حضرت جعفر صادق کے کونڈے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں  بعض لوگ حضرت جعفر صادقؓ کےنام کے کونڈے دیتےہیں اور کہتے ہیں اس سے رزق  میں اضافہ ہوتاہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر وہ کام جو ثواب کی نیت سےکیاجائے مگر اس پر کتاب و سنت سےدلیل نہ ہو تو وہ عمل غیر مقبول ہے۔ حضرت جعفر صادق ؓ یا حضرت فاطمہ الزہراؓ کےنام کے کونڈے دینے ایسے عمل میں سے ہیں جس کا ثبوت خیرالقرون میں نہیں ملتا۔ بخاری شریف کی حدیث ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: "من احدث فی امرنا هذا مالیس منه فهو رد۔"(صحیح البخاري کتاب الرقاق باب الانتھاء عن المعاصي)

’’جو شخص ہمارےدین میں کوئی ایسی بات پیدا کرے گا جو دین میں سے نہیں ہے تو وہ مردود ہوگی۔‘‘

اس لئے یہ محض ایک رسم ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں۔

اور ایس عمل بجائے ثواب کے موجب گناہ ہوسکتا ہے لہٰذا ہمیں رسموں سے اجتناب کر کے صحیح اور اصل دین پر چلنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص438

محدث فتویٰ

تبصرے