سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(198) کیا لمبی داڑھی والے گستاخ رسول ہوتے ہیں؟

  • 14048
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1010

سوال

(198) کیا لمبی داڑھی والے گستاخ رسول ہوتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 لیڈز سے محمد یٰسین پوچھتے ہیں

کیا کسی حدیث سے ثابت ہے کہ جن کے ماتھے پر داغ ہوں گے ’داڑھی لمبی ہوگی’مونچھیں نہیں ہوں گی وہ گستاخ رسول ﷺہوں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عام طور پر اہل بدعت یا ان میں سے بھی جاہل قسم کے اور بدطینت لوگ یہ نشانیاں بیان کر کے مسلمانوں کو گستاخ رسول ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ ایسی کوئی حدیث نہیں جس  میں یہ کہاگیا ہو کہ جن کی یہ نشانیاں ہوں گی وہ گستاخ رسول ہوں گے۔ یہ محض جھوٹ اور کم عقلی اور کم علمی کی باتیں ہیں اور پھر یہ تو بالکل بے وقوفی کی بات ہے اس طرح تو ہر فرقے کے بڑے بڑے بزرگ اور علماء نعوذباللہ گستاخ ٹھہریں گے۔ کیو ں کہ ہر فرقے میں ایسے علماء اور نیک لوگ ہیں جن کی پوری داڑھیاں اور سجدے کےنشانات ہیں اور ہمارے ہاں بڑے بڑے پیر حضرات تو ان ظاہر نشانیوں ہی سے لوگوں پر اپنے تقوے اور نیکی کا رعب ڈالتے ہیں۔

عام طور پر لوگ خارجیوں کے بارے میں ایک حدیث پڑھ کر اسے اپنے مخالفین پر چسپاں کرتے ہیں جس میں نبی کریمﷺ نے خارجیوں کی نشانیوں کا ذکر کیا ہے اور ایسی احادیث تمام علماء کے نزدیک خارجیوں کے بارے میں ہے جن کےعقائد و اعمال کا سب کو علم ہے۔ یہ گروہ آج بھی سلطنت اومان میں پایا جاتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص434

محدث فتویٰ

تبصرے