سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(190) شادی شدہ عورت سے نکاح ہو سکتا ہے؟

  • 14040
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1126

سوال

(190) شادی شدہ عورت سے نکاح ہو سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے ایک ایسی عورت سے شادی کی ہے جس کو اس کے پہلے خاوند نے طلاق نہیں دی  اور پہلے خاوند سے اس کے چار بچے بھی ہیں مگر دوسرا آدمی اس کو ورغلا کے لے گیا اور اب بیوی بنا کررکھے ہوئے ہے اور کہتا ہے میں نے اس سے دوسری شادی کرلی ہے۔ ایسے شخص کے بارے میں شریعت کا حکم کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس عورت کو باقاعدہ شرعی طلاق نہ دی گئی ہو اس سے نکاح یا شادی نہیں کی جاسکتی جس شخص نے اس شادی شدہ عورت کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور اس کو اپنی بیوی سمجھ رہا ہے یہ دونوں زنا جیسے بدترین گناہ کا ارتکاب کررہےہیں۔ شرعی لحاظ سے اس شادی شدہ عورت کی سزا رجم یعنی سنگسار ہوگی ۔اگر یہ مرد جو اس عورت کو ورغلا کر لایا ہے شادی شدہ ہے تو اس کی سزا بھی رجم ہوگی۔اگر وہ شادی شدہ نہیں تو پھر اس کو ۱۰۰کوڑے لگائے جائیں گے۔

بدقسمتی سے اسلامی ملکوں میں طویل مدت سے اسلامی قوانین پر عمل معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شرعی حدود کو توڑنے کی اس قدرجرات پیدا ہوچکی ہے ۔ اسے کے علاوہ ایسے گناہوں میں مبتلا کرنے والے اور بھی کئی عوامل ہیں جن میں عورت کی لامحدود آزادی عورت و مرد کا باہمی اختلاط اور پردے سے فرار شامل ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص407

محدث فتویٰ

تبصرے