سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(181) حق مہر کاتعین

  • 14031
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1067

سوال

(181) حق مہر کاتعین

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اسلام میں نکاح کےموقع پر حق مہر کی رقم متعین ہے بعض علماء کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے تقریباً بتیس روپے حق مہر مقرر کیا ہے اور یہ شرعی مہر ہے۔ کیا یہ درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ ﷺ سے کسی حدیث میں یہ ثابت نہیں ہےکہ آپ نے مہر کی رقم معین کی اور آپﷺ کےزمانے میں اس کےبرعکس یہ ثابت ہے کہ رسول اللہ نے ایک شخص سے نکاح کےموقع پر فرمایا کہ تیرے اس مہر کے لئے گھر میں کوئی چیز ہے تو لاؤ وہ گیا اور خالی ہاتھ واپس ا ٓگیا اور کہنے لگا اللہ کےرسول میرے پاس تو ایک چادر کےسوا کچھ نہیں آپ نے فرمایا لوہے کی انگوٹھی ہی لے آؤ۔ اسے وہ بھی میسر نہ تھی تو پھر آپ نے فرمایا تجھے قرآن کا کچھ حصہ یاد ہے؟ اس نے کہا ہاں فلاں فلاں سورت یاد ہے تو اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسے سورتیں یا د کرادو’تمہارا یہی حق مہر ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص382

محدث فتویٰ

تبصرے