السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سورج کی گرمی سے یعنی دھوپ سے جو پانی گرم ہوجاتا ہے اس سے وضو ہوجاتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مشکوٰۃ باب المیاہ میں ہے۔ «عن عمر بن الخطاب قال لا تغتسلوا بالماء المشمس فانه یورث البرص» (رواہ الدارقطني)’’دھوپ سے گرم پانی کے ساتھ غسل نہ کرو کیونکہ وہ پھلبہری کو پیدا کرتا ہے۔‘‘ دارقطنی میں بعض اور روایتیں بھی ہیں جن کامطلب یہی ہے ۔ لیکن یہ مسئلہ طبی لحاظ سے بیان کیا گیا ہے اور طبی حیثیت سے اتفاقیہ استعمال چنداں مضر نہیں۔ اس لیے اگر اور پانی نہ ملے تو اس کا استعمال کرلینا حرج نہیں جنگل میں جوہروں کے پانی کے استعمال کی بابت مشکوٰۃ وغیرہ میں احادیث موجود ہیں حالانکہ وہ عموماً دھوپ سے گرم ہوجاتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب