سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(237) کوہ قاف کی حقیقت

  • 13995
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 5159

سوال

(237) کوہ قاف کی حقیقت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ کوہ قاف کی حقیقت کیا ہے،یہ کہاں ہے اور کیسا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن وحدیث میں کوہ قاف کے حوالے سے کوئی نص موجود نہیں ہے۔ پاکستان، ہندوستان اور ایران میں کوہ قاف کے متعلق جنوں اور پریوں کے بے شمار قصے مشہور ہیں جو نہ صرف عوام میں سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہیں بلکہ بچوں کی کہانیوں میں باقاعدہ لکھے جاتے ہیں ۔لیکن ان قصے کہانیوں کی افسانوں سے بڑھ کر کوئی حقیقت نہیں ہے۔

یہ دراصل بحیرہ اسود اور بحیرہ قزوین کے درمیان خطہ قفقاز کا ایک پہاڑی سلسلہ ہے جو ایشیا اور یورپ کو جدا کرتا ہے۔کوہ قاف کے پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ البروس ہے جو 18 ہزار 506 فٹ (5 ہزار 642 میٹر) بلند ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے