سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(218) مسجد کی زمین فروخت کرکے مسجد پر خرچ کرنا

  • 13976
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1765

سوال

(218) مسجد کی زمین فروخت کرکے مسجد پر خرچ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے محلہ میں مسجد کے لیے بہت بڑی جگہ تقریبا 4 ایکڑ حکومت کی طرف سے وقف کی ہوئی ہے ۔جب کہ نمازیوں کی تعداد بہت کم ہے ،کئی سالوں سے مسجد میں کوئی مناسب کام نہیں ہوسکا ہے۔اب محلہ والوں نے مسجد کی تعمیر نو کرنے کی ارادہ کیا، اور مسجد کو شہید کردیا ہے۔اب جب دوبارہ تعمیر کرنے کا ارادہ کیا،تو اس کے لیے پیسوں کی بہت کمی پڑھ رہی ہے، اور محلہ والے غریب بھی ہیں اور اب اس کی تعمیر کرنا بھی ضروری ہے ،کیونکہ نمازی حضرات بہت پریشان ہوجاتے ہیں ،اب آپ سے سوال ہےکہ آیا مسجد کی تعمیر کے لیے ہم وہ مسجد کا خالی پلاٹ میں سے کچھ جگہ فروخت کرسکتے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر مسجد کی زمین کو فروخت کر کے اس کی رقم مسجد ہی کی تعمیر اور مصارف پر خرچ کی جائےتو اس میں کوئی حرج نہیں ہے،کیونکہ اس سے مسجد کی آبادی ہے ،ویرانی نہیں ہے۔اور اللہ تعالی نے مسجدوں کو آباد کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ عبد الرحمن بن جبرین صاحب سے سوال کیا گیا کہ مسجد کے پرانے اے سی بیچ کر نئے خریدے جا سکتے ہیں تو انہوں نے جواز میں فتوی دیا کہ مسجد کی ضرورت کے تحت اس کی اغراض کو بیچا جا سکتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے