سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(215) خواب میں کچھ دیکھنا

  • 13973
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2033

سوال

(215) خواب میں کچھ دیکھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مرد نے اپنے بیٹے کی بیوی کو شہوت کی نظر سے دیکھا یا اس سے زنا کیا تو اس کا کیا یاحکم ہے کیا بیٹے پر اس کی بیوی اب حرام ہو جائیگی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زنا ایک قبیح ترین گناہ ہے ،جس کا مرتکب اگر شادی شدہ ہو تو اس کی سزا رجم (پتھر مار مار کر قتل کرنا)ہے۔ایسے شخص کو فورا اللہ تعالی سے اپنے اس گناہ کی معافی مانگنی چاہیے۔

زنا سے اس کی بیوی اس پر حرام نہیں ہوگی ،اور نہ ہی اس کو طلاق واقع ہو گی بلکہ وہ اس کی بیوی ہی رہے گی۔کیونکہ اصول یہی ہے کہ کسی حرام کام کی وجہ سے کوئی حلال امر حرام نہیں ہوتا ہے۔

نبی کریم نے فرمایا:

«لا يحرم الحرام الحلال»(ابن ماجه:2015)

حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا۔

لیکن ایسے سسر کو اللہ سے توبہ کرنی چاہئے کیونکہ محارم سے زنا کرنے وعید بہت زیادہ ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

تبصرے