السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر میری بیوی اپنا زیور اپنی تین بچیوں کے نام کر کے رکھ دے تو کیا پھر بھی زکوۃ دینی پڑے گی۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر تو زکوۃ سے بچنے کے لئے یہ حیلہ کیا گیا ہے تو ایسا کرنا بالکل ناجائز اور حرام ہے،لیکن اگر کسی ضرورت کے تحت وہ زیورات اپنی بیٹیوں کو ہبہ کر دئیے ہیں اوراپنے استعمال میں نہیں رکھے تو پھر ہر ایک بیٹی کا نصاب پورا نہ ہونے کی صورت میں اس پر زکوۃ نہیں ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |