سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(203) زنا کرنے کے بعد توبہ کرنا

  • 13961
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1766

سوال

(203) زنا کرنے کے بعد توبہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی شادی شدہ مسلمان مرد سے زنا سرزد ہوجائے، تو کیا ایسے شخص کے لئے توبہ کی گنجائش موجود ہے ، اگر ہے تو برائے مہربانی توبہ کا طریقہ کار بھی بتادیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زنا ایک انتہائی قبیح ترین گنا ہ ہے،اور کسی بھی مسلمان کی شان کے لائق نہیں ہے کہ وہ اس میں مبتلا ہو۔لیکن اللہ تعالی بہت ہی غفور الرحیم اور بخشنے والے ہیں۔اگر کوئی بندہ اخلاص کے ساتھ توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالی اس کی توبہ کو ضرور قبول کرتے ہیں،اور اس سے بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں۔

توبہ کا طریقہ یہ ہے کہ آپ دو رکعت نماز ادا کریں اور اللہ سے رو رو کر اپنے گناہ کی معافی مانگیں اور ساتھ ساتھ اللہ تعالی سے یہ وعدہ کریں کہ آپ دوبارہ یہ گناہ نہیں کریں۔اللہ تعالی آپ کی سوچ کو پاکیزہ بنائے اورآپ کے اس گناہ کو معاف فرمائے۔آمین

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

تبصرے