سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(194) قسطوں میں زکوۃ کی ادائیگی

  • 13952
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1249

سوال

(194) قسطوں میں زکوۃ کی ادائیگی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک تنخواہ دار شخص ہوں،اور میری بیوی کے پاس ١٠ تولہ سونا ہے، کیا میں زکوۃ ماہانہ قسط کی شکل میں ادا کر سکتا ہوں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی بات یہ ہے کہ میاں اور بیوی کی ملکیت الگ الگ ہوتی ہے۔اگر آپ کی بیوی کے پاس زیور ہے تو اس کی زکوۃ بھی اسی پر واجب اور فرض ہے کہ وہ اپنے سونے میں سے ہی زکوۃ نکالے،اور ہر سال اس سونے کا اڑھائی فیصد بیچ کر اس سے زکوۃ ادا کرے۔آپ پر بیوی کے زیورات کی زکوۃ نکالنا فرض نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے