السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ٹیلی نار کمپنی نے اکا ونٹ کی سہولت دی ہے ۔جس اکاونٹ ہولڈر کی رقم ٢٠٠٠ یا اس سے زائد ہو اس کو روزانہ ٦٠ منٹ اورمیسج ملتے ہیں ۔کم رقم ہونے پر نہیں ۔کیا یہ سود ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!بظاہر تو اس میں سود کی کوئی صورت سمجھ میں نہیں آتی ہے،کیونکہ یہ بھی دیگر کی طرح کا ایک پیکج ہے اور پھر یہ جو 60 منٹ ملتے ہیں یہ بالکل فری نہیں ہیں بلکہ میرے علم کے مطابق اس پر بھی شاید کوئی کٹوتی ہوتی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز وہ مہنگی کر دیتے ہیں،اور ساٹھ منٹس کے بعد کال بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔اس حوالے سے اگر مزید تفصیلات مہیا ہوجائیں تو معاملہ مزید نکھر سکتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |