السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محمد علی لکھتے ہیں کہ سال میں وہ کون سے دن ہیں جن میں روزہ رکھنا حرام یا منع ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سال میں عیدالفطر یا عید الضحیٰ کےدن روزہ رکھنا حرام ہے۔ اس بارےمیں رسول اکرمﷺ کی احادیث میں واضح ارشادات موجود ہیں ۔ اسی طرح ایک حدیث میں آپ نے ایام تشریق میں روزے رکھنے سے بھی منع کیا ہے۔ گیارہ ’بارہ ’تیرہ’دوالحجہ کو ایام تشریق کہتےہیں۔ مسلم شریف کی حدیث ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا: ’’ایام تشریق ایام اکل و شرب و ذکر اللہ عزوجل۔‘‘(مسلم للالبانی الصیام باب کراھیة الصیام ایام التشریق)
’’ایام تشریق کھانے پینے اور اللہ کو یاد کرنے کے دن ہیں۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب