سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(123) روئیت ہلال کمیٹی

  • 13905
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1247

سوال

(123) روئیت ہلال کمیٹی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کسی شخص کا یہ کہنا کہ میں روئیت کمیٹی کا چیئر مین ہوں ’ قاضی ہوں ’ میرے حکم پر ہی عیدین کے فیصلے ہوتے ہیں درست ہے؟ براہ مہربانی روئیت ہلال کمیٹی پر روشنی ڈالیں کہ اس میں کون کون سے علمائے دین شامل ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

برطانیہ کےمسلمانوں کو عیدین کے موقع پر جو پریشانی ہوتی ہے اسے دور کرنے کی غرض سے اسلامک کلچرل سینٹر لندن کی کوشش سے روئیت ہلال کمیٹی  وجود میں آئی جس میں تمام مکاتیب فکر کے علماء شامل ہیں۔ تاہم کسی ایک شخص کو کمیٹی کا صدر یا قاضی ہونے کا دعویٰ کرکے لوگوں پر رعب نہیں ڈالنا چاہئے۔ کمیٹی یا ا س میں شامل علماء کو بھی اتنا ہی اختیار ہے کہ وہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنی رائے کا اظہار کریں یا فیصلہ کریں۔ اپنی طرف سے کوئی بات ٹھونسنے کی ان کو بھی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ کمیٹی کے چیئر مین اسلامک کلچرل سینٹر لندن کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ذکی بداوی ہیں اور ایک لحاظ سے اس کمیٹی کا بانی بھی اسلامک کلچرل سینٹر لندن ہی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص293

محدث فتویٰ

تبصرے