سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) نماز جنازہ کے لئے اذان کیوں نہیں؟

  • 13889
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2464

سوال

(107) نماز جنازہ کے لئے اذان کیوں نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ایک یہ کہ نماز جنازہ کی اذان کیوں نہیں ہوتی۔

کیا پیدائش کے وقت جو اذان دی جاتی ہے وہی نماز جنازہ کی اذان ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جنازے کی نماز سے پہلے اذان یا تکبیر رسول اللہﷺ سے ثابت نہیں ہے اور ہمارے لئے سب سے بڑی دلیل یہی ہے کہ جو چیز حضورﷺ سے ثابت نہ ہو اس کا ہم اپنی طرف سے اضافہ نہیں کرسکتے۔ جہاں تک پیدائش کے موقع پر کہی جانے والی اذان کا تعلق ہے آنحضرت ﷺ سے تو ایسی کوئی چیز ثابت نہیں  جس کی بنیاد پر ہم اس اذان کا نماز جنازہ سے تعلق جوڑ سکیں لیکن بعض فقہاء اور اسرار احکام شریعت پر بحث کرنے والے علماء نےنماز جنازہ کے موقع پر اذان نہ دئیے جانے کی حکمت یہی بیان فرمائی ہے کہ جب انسان دنیا میں آتا ہے تو اس کے ایک کان میں اذان اور دوسرے میں اقامت کہہ کرسب س پہلے اللہ کا نام اس کے کان میں ڈالا جاتا ہے جس نے تجھے پیدا کیا ہے اسی کے احکام کے مطابق تو نے دنیا بسر کرنا ہے اور ساتھ ہی اس اذان اور تکبیر سے اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ دنیا میں تو اپنے قیام اور ٹھہرنے کی مدت کا اندازہ اس بات سے کرسکتا ہے کہ اذان اور تکبیر ہوچکی۔ بس اب جماعت  کھڑی ہونے کی دیر ہے یعنی تیرا قیام بالکل عارضی اور مختصر ہےجسے تو نے غنیمت سمجھنا ہے اور اپنی آخرت ک تو شہ جمع کرنے کےلئے اعمال صالحہ کے لئے محنت کرنی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص240

محدث فتویٰ

تبصرے