سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) نمازِ جمعہ کی سنتیں

  • 13884
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1076

سوال

(102) نمازِ جمعہ کی سنتیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لیوٹن سےمقبول کاظمی پوچھتے ہیں نماز جمعہ کے بعد سنتیں کون سی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز جمعہ کی رکعات کے بارے میں ‘‘صراط مستقیم’’ کے گزشتہ شمارے میں کچھ تفصیل شائع ہوچکی ہے۔ مختصر یہ جمعہ کی نماز ظہر ہی کی نماز ہے صرف فرض نماز دو رکعت کم کرکے ان کی جگہ خطبہ دیا جاتا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد سنتوں کے بارے میں جو احادیث آئی ہیں ان میں درج ذیل قابل ذکر ہیں:

  ’’حضرت ابو ہریرہؓ فرماتے ہیں کہ رسولا اللہ ﷺ نے فرمایا تم جب جمعہ پڑھو تو بعد میں چار رکعات پڑھ لیا کرو۔‘‘ (ابو داؤد’ترمذی)

 ’’حضرت عبداللہ بن عمرؓ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ جمعہ کے بعد دورکعت اپنے گھر میں پڑھا کرتے تھے۔‘‘ (بخاری و مسلم)

بعض صحابہؓ سے جمعہ کے بعد ۶ رکعات کی روایات بھی مروی ہیں۔

      اس سلسلے میں کوئی چیز لازم نہیں ہے یعنی دورکعت’ چار رکعت  یا چھ رکعت نماز پڑھ سکتا ہے جس طرح آسانی یا سہولت میسر ہو لیکن سب رکعات سنت ہیں ۔ چار رکعات پڑھنے کا طریقہ ایک ساتھ بھی جائز ہے لیکن اگر دو دو رکعت کرکے پڑھی جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص236

محدث فتویٰ

تبصرے