سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(80) مرد اور عورت کی نماز میں فرق؟

  • 13854
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 900

سوال

(80) مرد اور عورت کی نماز میں فرق؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گلاسکو سے الطاف حسین لکھتےہیں:

      کیا عورت اور مرد کی نماز میں کوئی فرق ہے؟ اگر رکوع سجدے وغیرہ میں کوئی فرق ہے تو وہ کیاہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت اسلامیہ میں مرد اور عورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ طریقہ دونوں کے لئے یکساں ہے ۔ ہاں البتہ لباس کے سلسلے میں عورتوں کے لئے یہ حکم ہے کہ نماز کی حالت میں ان کے لئے چہرے ہاتھوں اور پاؤں کے علاوہ پورے جسم کو ڈھانکنا ضروری ہے۔ اگر سر کے کچھ بال ننگے یا کھلے ہیں تو نماز نہیں ہوگی اسی طرح اگر اتنا باریک کپڑا یا دوپٹہ پہنا ہوا ہے جس سے بدن یا بال نظر آئیں تو نماز نہیں ہوگی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص205

محدث فتویٰ

تبصرے