سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) تحیتہ المسجد

  • 13850
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1595

سوال

(76) تحیتہ المسجد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تحیتہ المسجد کا مطلب کیا ہے اور اس کو کس طرح پڑھا جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد میں داخل ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرنے کی خاطر جو دو رکعت نماز پڑھی جاتی ہے اس کو تحیتہ المسجد کہتے ہیں۔ یہ نماز سنت ہے اور اس نماز کو عام ممنوعہ اوقات میں بھی پڑھ لیں کوئی حرج نہیں۔

اس کےپڑھنے کا طریقہ باقی نمازوں ہی کہ طرح ہے جس میں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا ضروری ہے۔ کیونکہ حضور اکرمﷺ فرماتے ہیں:

’’اس شخص کی نماز ہی نہیں جس نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

ص196

محدث فتویٰ

تبصرے