السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ڈارٹ مورڈیون جیل سے ایم آئی خان تحریر کرتے ہیں
جیل میں کام کے اوقات کچھ ایسے ہیں کہ کچھ نمازیں قضا ہوجاتی ہیں اور قضا نماز پڑھنا پڑتی ہے۔ قضانماز میں سنت پڑھی جاتی ہیں کہ نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز کسی شدید بیماری یا مجبوری کے بغیر قضا کرنا درست نہیں ہے اور بغیر کسی عذر یا مجبوری کے نماز قضا کرنے سخت گناہ گار ہوتا ہے۔ اصل نماز چونکہ فرض ہے اس لئے قضا نماز پڑھ لینا ہی کافی ہے۔ بعض فقہاء کے نزدیک نماز جو قضا ہو اسے جب ادا کیا جائے تو اسی حالت میں ادا کیاجائے جس میں قضا ہوئی تھی یعنی مکمل نماز پڑھی جائے گی۔ بہرحال صرف فرض پڑھ لئے جائیں تو نماز اداہوجائےگی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب