السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میڈسٹون جیل سے محمد اسلم تحریر کرتے ہیں ہاتھ کہاں باندھنے چاہئیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز میں ہاتھ باندھنے کے طریقے روایات کے مختلف ہونے کی وجہ سے مختلف ہیں۔ ایک حدیث جو وائل بن حجرؓ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریمﷺ کے ساتھ نماز پڑھی تو آپ نے دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ کر سینے پر ہاتھ باندھے۔ ہاتھ باندھنے کے سلسلے میں جتنی بھی احادیث وارد ہوئی ہیں ان سب میں سب سے زیادہ صحیح حدیث یہی ہے جس میں سینے پر ہاتھ باندھنے کاذکر ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب