سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(229) محرم الحرام اور کالا لباس

  • 13754
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1142

سوال

(229) محرم الحرام اور کالا لباس

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک سلفی العقیدہ محرم الحرام اور غیرمحرم میں کالا لباس پہن سکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محرم میں کالا لباس نہ پہنیں کیونکہ اس سے روافض کی مشابہت ہوتی ہے۔ دیکھئے حدیث: «من تشبه بقوم فهو منهم» جس نے کسی قوم کے ساتھ مشابہت رکھی تو وہ انھیں میں سے ہے۔ (سنن ابی داود: ۴۰۳۱ وھو حدیث حسن)

تاہم یاد رہے کہ مطلقاً کالا لباس پہننا جائز ہے لہٰذا محرم کے علاوہ ایسا لباس پہن سکتے ہیں۔

عامۃ الناس  مں یہ جو مہور ہے کہ کالا لباس جہنمیوں کا ہے، یہ ایک بے دلیل بات ہے جس کا کوئی ثبوت صحیح احادیث میں نہیں ملتا۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص509

محدث فتویٰ

تبصرے