سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(530) رات کا زیادہ حصہ منی میں بسر کیا جائے

  • 1372
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1241

سوال

(530) رات کا زیادہ حصہ منی میں بسر کیا جائے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص بارہ بجے تک رات کا وقفہ منیٰ میں گزارے اور پھر طلوع فجر کے بعد مکہ میں داخل ہو تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اگر بارہ بجے منیٰ میں آدھی رات کا وقت ہو تو پھر اس کے بعد منیٰ سے باہر نکلنے میں کوئی حرج نہیں اگرچہ رات دن منیٰ میں رہنا افضل ہے اور اگر بارہ بجے کا وقت آدھی رات سے پہلے ہو تو پھر منیٰ سے باہر نہیں نکلنا چاہیے کیونکہ منیٰ میں رات بسر کرنے کے لیے ضروری ہے کہ رات کا زیادہ حصہ منیٰ ہی میں بسر کیا جائے جیسا کہ ہمارے فقہاء نے ذکر فرمایا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ451

محدث فتویٰ

تبصرے