سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(161) مسجد عائشہ (مقام تنعیم) سے عمرہ کا احرام باندھنا؟

  • 13682
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1746

سوال

(161) مسجد عائشہ (مقام تنعیم) سے عمرہ کا احرام باندھنا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والدین سیاحت کے ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں۔ میں نے ان کیلئے مکان مکہ مکرمہ میں لیا ہے۔ وہ جدہ ائرپورٹ سے سیدھے مکہ آئینگے۔ وہ چاہتے ہے کہ عمرہ دو یا تین دن کے بعد کریں۔ کیا وہ احرام پاکستان باندھیں گے اور عمرہ بھی اسی وقت کریں گے یا یہاں آکر تین دن بعد مسجد تنعیم سے باندھ کر عمرہ کرلیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مکہ آنے والوں کے بارے میں اہل علم کی راجح رائے یہی ہے کہ عمرہ کی نیت کر کے اور عمرہ کا احرام باندھ کر ہی آئیں،لہذا آپ کے والدین کو چاہئے کہ وہ پاکستان سے ہی احرام باندھ لیں اور وہاں مکہ میں ایک آدھ دن آرام کرنے کے بعد عمرہ کر لیں،ان کے لئے یہی طریقہ کار زیادہ بہتر اور افضل ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

تبصرے