سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(540) جعلی پاسپورٹ پر حج کرنے والے کے متعلق حکم

  • 1368
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1435

سوال

(540) جعلی پاسپورٹ پر حج کرنے والے کے متعلق حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص سفر حج کے لیے جعلی پاسپورٹ استعمال کرے، اس کے حج کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

 اس کا حج صحیح ہے کیونکہ پاسپورٹ کا جعلی ہونا حج پر اثر انداز نہیں ہوتا، البتہ وہ اپنے اس عمل سے گناہ گار ضرور ہو گا۔ اسے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرنی چاہیے اور پاسپورٹ پر اپنا صحیح نام استعمال کرنا چاہیے تا کہ ذمہ دار لوگوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اور ناموں کے اختلاف کی وجہ سے اس کے حقوق ساقط نہ ہوں۔ اس طرح سے وہ باطل طریقے سے مال کھانے والا شمار ہوگا اور نام بدلنے کی وجہ سے جھوٹ کا مرتکب بھی ہوگا۔ اس مناسبت سے میں اپنے بھائیوں کو یہ نصیحت بھی کرنا چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کا یہ معاملہ کوئی چھوٹا نہیں ہے جو حکومت کی اعانت سے استفادہ کرنے کے لیے یا اس کے علاوہ دیگر امور کے لیے جھوٹے اور جعلی نام استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ معاملات میں خرابی، جھوٹ، دھوکا اور ذمہ دار حکام کو مبتلائے فریب کرنا ہے۔ اس بات کو ہر وقت خوب یاد رکھنا چاہیے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈر جائے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا راستہ بنا دیتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرماتا ہے، جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے تقویٰ کو اختیار کر لے، اللہ تعالیٰ اس کے کام کو آسان کر دیتا ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈر جائے اور سیدھی اور سچی بات کہے تو اللہ تعالیٰ اس کے عمل کو درست اور اس کے گناہ کو معاف فرما دیتا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ457

محدث فتویٰ

تبصرے