سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(154) لونڈی اور بیوی میں فرق

  • 13675
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1886

سوال

(154) لونڈی اور بیوی میں فرق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لونڈی اور بیوی میں کیافرق ہے،کیا بیوی کو لونڈی کہا جا سکتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی کو لونڈی نہیں کہنا چاہئے کیونکہ بعض احکام ایسے ہیں جن میں ان دونوں کا فرق ہے۔

1۔بیوی سے نکاح کے ثبوت کے لئے ،عقد،مہر،گواہ اور ولی کا ہونا ضروری ہے،جبکہ لونڈی کے لئے ان شرائط کی ضرورت نہیں ہے۔

2۔بیوی کی اگر کوئی سوکن ہو تو ان کے درمیان دنوں کی تقسیم ضروری ہے،جبکہ لونڈی کے لئے تقسیم ضروری نہیں ہے۔

3۔بیوی کی اجازت کے بغیر عزل جائز نہیں ہے،جبکہ لونڈی کی اجازت کے بغیر اس کا مالک عزل کر سکتا ہے۔

4۔بیوی اپنے خاوند کی وارث ہوتی ہے ،جبکہ لونڈی اپنے مالک کی وارث نہیں ہوتی ہے۔

لہذا بیوی کو لونڈی نہیں کہنا چاہئے،اور ویسے بھی بیوی کا لفظ احترام پر مبنی ہے جبکہ لونڈی کا لفظ ذلت اور غلامی پر دلالت کرتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

تبصرے