سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(150) کرسمس کا شرعی حکم

  • 13671
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1194

سوال

(150) کرسمس کا شرعی حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کرسمس منانے کا شرعی حکم کیا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہم مسلمانوں کو بحیثیت ایک مسلمان کے غیر مسلموں کی مشاہت اختیار کرنے اور ان کےمذہبی رسوم ورواجات میں شرکت کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

(من تشبّه بقوم فهو منهم) (سنن ابی داؤد: 4031)

''جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے، وہ ان ہی میں سے ہے۔''

دوسری جگہ فرمایا:

(خالفوا اليهود والنصارى)( سنن ابی داؤد: 652؛ صحیح ابن حبان: 2183)

یہود اور نصاریٰ کی مخالفت کرو۔

حضرت عمر فاروق نے فرمایا:

"لاتدخلوا في کنائسهم یوم عیدهم، فإنّ السخطة تنزّل علیهم(مصنف عبد الرزاق: 1609؛سنن کبری للبیهقی: 18861؛ امام ابن کثیر  نے فرمایا: اسنادہ صحیح)

''ان کی عید کے دن ان کے کلیساؤں میں نہ جایا کرو کیونکہ ان پر اللّٰہ کی ناراضگی اُترتی ہے۔''

اسی تناظر میں آپ نے فرمایا:

"اجتنبوا أعداء الله في عیدهم( السنن الکبریٰ للبیهقی: 18862)

''اللّٰہ کے دشمنوں کی عید میں شرکت کرنے سے بچو!''

سیدنا عبداللّٰہ بن عمرو نے فرمایا:

'' غیر مسلموں کی سر زمین میں رہنے والا مسلمان ان کے نوروز(New Year) اور ان کی عید کو ان کی طرح منائے اور اسی رویّے پر اس کی موت ہو تو قیامت کے دن وہ ان غیر مسلموں کے ساتھ ہی اُٹھایا جائے گا(سنن الکبریٰ للبیہقی: حدیث 18863 اسنادہ صحیح ؛ ا اقتضاء الصراط المستقیم از علامہ ابن تیمیہ :1؍200)

مزید تفصیل کے لئے درج  لنک کو دیکھیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

تبصرے