السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک شخص کی دو بیٹیاں ہیں،اس نے دوسری شادی کر لی ہے،اب اس دوسری بیوی کا بھائی اس شخص کی ان دونوں بیٹیوں کا محرم ہوگا یا نہیں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! صورت مسولہ میں دوسری بیوی کا بھائی اس شخص کی پہلی بیوی سے موجود بیٹیوں کا محرم نہیں بن سکتا ہے،کیونکہ وہ قرآن مجید میں مذکورمحرم رشتہ داروں میں سے نہیں ہے۔ ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب فتوی کمیٹیمحدث فتوی |