سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(527) مزدلفہ سے باہر رات گزارنے والے کے متعلق حکم

  • 1365
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1286

سوال

(527) مزدلفہ سے باہر رات گزارنے والے کے متعلق حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص حدود مزدلفہ کے نہ جاننے کی وجہ سے مزدلفہ سے باہر رات بسر کر لے، اس پر کیا لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اہل علم کے نزدیک اس شخص پر فدیہ لازم ہے، وہ ایک بکری ذبح کر کے مکہ مکرمہ کے فقرا میں تقسیم کر دے کیونکہ اس نے حج کے واجبات میں سے ایک واجب کو ترک کیا ہے۔ اس مناسبت سے میں اپنے حاجی بھائیوں کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ وہ عرفہ اور مزدلفہ کے حدود کو پہچانیں۔ بہت سے لوگ حدود عرفہ سے باہر ڈیرے ڈال لیتے ہیں اور غروب آفتاب تک وہیں رہتے ہیں اور پھر حدود عرفہ میں داخل ہوئے بغیر واپس چلے جاتے ہیں، اس بنیاد پرہر انسان کے لیے حدود عرفہ کو پہچاننا اور عرفہ کے اندر داخل ہونا ضروری ہے۔ حدود عرفہ کو نشانات کے ذریعے سے واضح کر دیا گیا ہے، لہٰذا آجکل ان کے پہچاننے میں کوئی دشواری نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ450

محدث فتویٰ

تبصرے