السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا بیوی سے ہمبستری کئے بغیر ولیمہ کیا جا سکتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! وليمہ كے وقت ميں اسلاف كا اختلاف ہے كہ آيا يہ عقد نكاح كے وقت ہوگا يا پھر دخول كے وقت يا دخول كے بعد، يا كہ اس كے ليے وسعت ہے كہ عقد نكاح سے شروع ہو كر دخول ہونے تک كسى بھى وقت كيا جا سكتا ہے، اس ميں كئى ايک اقوال پائے جاتے ہيں۔ افضل يہى ہے كہ نبى كريم ﷺ كى اقتداء اور پيروى كرتے ہوئے وليمہ رخصتى اور دخول كے بعد كيا جائے، ليكن اگر ايسا كرنا ميسر نہ ہو تو پھر دخول سے قبل يا پھر عقد نكاح كے وقت يا عقد نكاح كے بعد بھى وليمہ كرنے ميں كوئى حرج نہيں. تفصیل کے لئے دیکھیں فتوی نمبر (2900) ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب فتوی کمیٹیمحدث فتوی |