سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(103) بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا

  • 13624
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2054

سوال

(103) بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا شرعی طور پر کیسا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پولیو ویکسین کے بارے میں حتمی رائے تو مکمل تحقیق کے بعد ہی دی جاسکتی ہے کہ آیا یہ صحت کے مفید اور نفع بخش چیز ہے یا امت کے خلاف کوئی سازش ہے۔ڈاکٹروں کی تحقیق کے بعد اگر تو یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ یہ ایک مفید اور نفع بخش دوائی ہے تو پھر اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے ،اگرچہ لوگوں میں جیسی بھی افواہیں گردش کرر ہی ہوں ،کیونکہ میڈیکل کے شعبے میں میڈیکل کا ماہر آدمی ہی صحیح رائے دے سکتا ہے۔لیکن اگر یہ مضر صحت ثابت ہوجائے تو پھر اس کا استعمال ناجائز ہوگا۔ابھی ہمارے پاس اس کی کوئی مستند تحقیق موجود نہیں ہے،اس لئے کوئی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی

 

تبصرے