سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(80) جائز واجبات کے لئے کمیشن

  • 13601
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 920

سوال

(80) جائز واجبات کے لئے کمیشن

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں انجینئر ہں اور میرا ذاتی کاروبار ہے، مختلف محکمہ جات سے اپنے جائز واجبات وصول کرنے کے لئے ہمیں کمیشن دینا پڑتا ہے اور اس کو دیئے بغیر آپ کا کام ہونا ناممکن ہے۔ ہم تو صرف اپنا جائز منافع اور مزدوری لیتے ہیں، لیکن جائز کام کے لئے بھی جب آپ کو کمیشن دینا پڑے تو کیا ایسی صورت میں آپ کی آمدنی قرآن و حدیث کی روشنی میں حلال ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس کمیشن دینے میں کسی دوسرے کی حق تلفی نہ ہو، جائز کام ہو، شریعت کی مخالفت بھی نہ ہو تو جائز ہے لہٰذا آپ کی یہ آمدنی حلال ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج2ص223

محدث فتویٰ

تبصرے