جانوروں کے جسم کے کون سے حصّے کھانا حرام ہے یا مکروہ ہیں۔؟ کیا ہم جانوروں کا دل کھا سکتے ہے۔؟
شیخ صالح المنجد سے اس بارے جب سوال ہوا تو انہوں نے ذبیحہ کے تمام اعضاء کے کھانے کو مباح قرار دیا ہے۔
ان سے پوچھا گیا کہ کیا ذبیحہ کے خصیتین کھانا جائز ہے۔؟
تو انہوں نے جواب دیا کہ ذبیحہ کےخصیتین کھانا جائز ہے، کیونکہ ان کے عدم جواز پر کوئی دلیل نہیں ہے اور ان میں اصل اباحت ہے۔ ’مدونہ“ میں ہے کہ گوشت کے ساتھ ملی ہوئی چربی،جگر،معدہ یااوجھڑی،دل،پھیپھڑے،تلی،گرد ے،گردن،خصیتین یا کپورے،پائے اور سری وغیرہ کا حکم وہی ہے جو گوشت کا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ علمائے حدیثجلد 2 کتاب الصلوۃ |